بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعارف
کمپنی کے محاسب (آڈیٹر) کا نام
بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تعاررف
بورڈ بنیادی طور پر کمپنی کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے درست جائزے کو یقینی بنانے، گڈ گورنینس اور شیئرہولڈرز کے منافع جات کے تحفظ کیلئے موثر کنٹرول سسٹم کا ذمہ دار ہے۔ بورڈ بنیادی طور پر کارپوریٹ حکمت عملی اور کمپنی کے کاروباری اغراض و مقاصد طے کرتا ہے۔ یہ تھل لمیٹڈ کے مالیاتی حسابات کی منظوری دینے کے ساتھ کارپوریٹ پلانز اور اغراض و مقاصد کے تحت مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے فرائض بھی انجام دیتا ہے۔
موجودہ طور پر بورڈ میں چیئرمین، چیف ایگزیکٹو اور کمپنی کے پانچ دیگر ڈائریکٹرز شامل ہیں۔
عالیہ سعیدہ خانڈائریکٹر |
آصف قادرڈائریکٹر |
محمد طیب ترینچیف ایگزیکٹو |
رفیق ایم۔ حبیبچیئرمین |
سلمان برنیڈائریکٹر |
محمدعلی آر۔حبیبڈائریکٹر |
علی ایس۔ حبیبڈائریکٹر |
رفیق ایم۔حبیب
عہدہ: چیئرمین
جناب رفیق ایم حبیب، تھل لمیٹڈ کے بانی ممبران میں سے ایک اور ادارے کے چیئرمین ہیں۔ وہ مشہور و معروف ’’ہاؤس آف حبیب‘‘ کے گروپ چیئرمین کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ ’’پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ‘‘ کے بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مختلف صنعتوں میں وسیع تر کاروباری تجربے کے حامل جناب رفیق ایم۔ حبیب، حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس لمیٹڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے ادارے کی ترقی کے لئے سرگرم ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں۔
آپ متعدد پبلک لمیٹڈ کمپنیوں بشمول ٹویوٹا۔انڈس موٹرز کمپنی لمیٹڈ کو فروغ دینے میں سرگرم رہے اور حبیب بینک اے جی زیورخ میں کنسلٹنٹ کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
رابطہ : دوسری منزل، ہاؤس آف حبیب، -3جناح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بلاک7/8، شاہراہِ فیصل، کراچی
ای میل : rmh@hoh.net
محمد طیب ترین
چیف ایگزیکٹو۔تھل لمیٹڈ
جناب محمد طیب احمد ترین نے تھل لمیٹڈ کے سی ای او کی حیثیت سے یکم جولائی 2019 کو ذمہ داریاں سنبھالیں۔وہ مرکزی طور پر ملٹی نیشنلز اور پرائیویٹ اداروں میں 25 سال سے زائد عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں جو بنیادی طور پر ٹرن اراؤنڈ، ٹرانسفارمیشنز اور عمومی مینجمنٹ، مالیاتی انتظام اور کاروباری حصول میں ادارہ جاتی تجربے پر محیط ہے۔
ہاؤس آف حبیب میں شمولیت سے قبل وہ پاکستان میں سب سے بڑے مربوط توانائی کے ادارے کے۔الیکٹرک سے منسلک رہے اور اس کے سی ای او اور بورڈ کے چیئرمین، سی ایف او اور چیف اسٹریٹجی آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے ان کی کاوشوں کے نتیجے میں اس بیمار کمپنی کا آپریشنل نظام مستحکم ہوا اور 17 سال کے خسارے کے بعد ادارہ منافع بخش کمپنی میں تبدیل ہوگیا۔
کے۔الیکٹرک سے قبل وہ ایک نجی ایکویٹی میں فرائض انجام دیتے رہے جو مختلف شعبوں میں عالمی آپریشنز اور انویسٹمنٹس کی حامل ہے۔ انہوں نے یو اے ای اور عمان میں دی کوکا کولا کمپنی کے سی ایف او کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائیں اور 2سال کے اندر اسے کامیابی کے ساتھ خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارے کی حیثیت سے گامزن کیا۔
وہ انگلینڈ اور ویلزمیں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس کے ممبر ہیں۔
خیام حسین
عہدہ: انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر
جناب خیام نے اپنی تعلیم کراچی گرامر اسکول سے حاصل کی اور پھر ہیوسٹن یونیورسٹی سے بزنس کی ڈگری حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے پیپرڈائن یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیلیفورنیا میں پیپسی کو کے فوڈ سروس ڈویژن میں مارکیٹ ٹریننگ مینیجر کے طور پر کیا۔ پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے خاندان کی ملکیت آٹوموبائل کارپوریشن آف پاکستان (آٹو کام) کو سنبھال لیا۔ انہوں نے آٹو کام کو سیمی ٹریلرز اور روڈ ٹینکرز بنانے والا پاکستان کا سب سے بڑا کارخانہ دار بننے کی قیادت کی۔
پیشہ ورانہ طور پر، جناب خیام نے جدید ٹرکنگ کو فروغ دینے کے لیے فلیٹ آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو تلاش کرنے میں مدد کی۔ جناب خیام پلاننگ کمیشن میں بورڈ ممبر برائے ٹرانسپورٹ پالیسی اور پاکستان اسٹیل میں بورڈ ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جناب خیام کراچی ریلیف ٹرسٹ (KRT) کے شریک بانی ہیں – جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں کام کرنے والی ایک رضاکار تنظیم ہے۔ وہ بورڈ آف پبلک انٹرسٹ لاء ایسوسی ایشن آف پاکستان (PILAP) کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور NOWPDP (معذور افراد کی مدد)، چارٹر فار کمپیشن اور AISEC کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔
رابطہ : چوتھی منزل، ہاؤس آف حبیب، -3جناح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بلاک7/8، شاہراہِ فیصل، کراچی
عالیہ سعیدہ خان
عہدہ: ڈائریکٹر
عالیہ سعیدہ خان اور، ڈگنم اینڈ کمپنی کی قانونی فرم میں شراکت دار ہیں اور فرم کے کراچی آفس میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔آپ سندھ ہائی کورٹ کی وکیل اور گریز اِن سے بیرسٹر ہیں۔ آپ فرم کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ کارپوریٹ، فنانشل اور کمرشل معاملات کی ذمہ دار ہیں۔ آپ کے خصوصی توجہ کے شعبے ایم اینڈ اے، پروجیکٹ ورک، جوائنٹ وینچرز اور انرجی سیکٹرز ہیں۔ آپ نے یونیورسٹی آف کیمبرج سے گریجویشن کیا۔ عالیہ سعیدہ خان نے ستمبر۲۰۱۸ء میں تھل لمیٹڈ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔
عمران علی حبیب
عہدہ: نان-ایگزیکٹوڈائریکٹر
عمران علی حبیب کو 2020 میں جون کے مہینے میں تھل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا- وہ نیویارک میں حبیب امریکی بینک کے سینئر نائب صدر ہیں- امریکہ میں 2016 تک ان کی منتقلی سے پہلے، انہوں نے 2008 سے متحدہ عرب امارات میں حبیب بینک اے جی زیورخ کے ساتھ سینئر نائب صدر کی خدمت کی. انھوں نے براینٹ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر آف سائنس حاصل کیا ہے اور پروگرام برائے قیادت کی ترقی میں حصہ لیا اور ہارورڈ بزنس اسکول کے ایک عالم ہیں-
عمران علی حبیب انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمت سرانجام دے رہے ہیں-
رابطہ: تیسری منزل، ہاؤس آف حبیب، -3جناح کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بلاک7/8، شاہراہِ فیصل، کراچی
محمدعلی آر۔ حبیب
عہدہ: نان۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب محمد علی آر۔حبیب کو دسمبر 1990 میں تھل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔ وہ 2004 سے حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہے اور انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ اور حبیب انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ میں ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں 2011 میں حبیب بینک اے جی زیورخ کی جنرل مینجمنٹ کا ممبر اور جوائنٹ پریزیڈنٹ اینڈ ڈویژن ہیڈ(ایشیا) مقرر کیا گیا تھا۔
انہوں نے کلارک یونیورسٹی، یو ایس اے سے بزنس مینجمنٹ۔فنانس میں گریجویشن کیا۔
رابطہ: حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ، اسپینسر بلڈنگ، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی
ای میل: m.habib@hoh.net
سلمان برنی
عہدہ: نان۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب سلمان برنی نے فروری 2016 میں بطور نان۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر شمولیت اختیار کی۔ وہ جی ایس کے پاکستان، ایران اور افغانستان کے لئے بحیثیت وی پی/ایریا جنرل منیجر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز آئی سی آئی پاکستان کے ساتھ سیلز و مارکیٹنگ کے شعبے سے کیا اور پاکستان اور افریقی/مشرقی خطے میں آئی سی آئی کے ایگروکیمیکلز اور سیڈز کے کاروبار میں مختلف حیثیتوں سے فرائض انجام دیئے۔ انہوں نے 1992 میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی اور انہیں ایم ڈی مقرر کیا گیا۔ 1997 میں اسمتھ کلائین بیچم میں انہیں ایران اور کیسپین ریجن کیلئے اضافی ذمہ داری سونپی گئی۔ وہ پاکستان میں جی ایس کے کیلئے ایم ڈی کے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہے اور وہ پاکستان، ایران اور افغانستان میں جی ایس کے کے فارماسیوٹیکل بزنس کی ذمہ داری سنبھالتے تھے۔
انہوں نے ٹرینٹی کالج، یونیورسٹی آف کیمرج، برطانیہ سے اکنامکس میں ڈگری حاصل کی۔ جناب سلمان برنی پاکستان کے فارن انویسٹرز چیمبر کے صدر اور ایم این سی فارما ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن بھی رہے اور مختلف ایشوز پر حکومت کو اپنی صنعت کے بارے میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے رہے۔
کمپنی کے آڈیٹر
ای وائی فورڈ رہوڈز
چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس
پروگریسو پلازہ، بیوماؤنٹ روڈ، پی او بکس نمبر15541، کراچی
UAN: 0092-21-111-11 39 37 (EYFR)
0092-21-35650007-11 :فون
0092-21-35681965 :فیکس